Thursday, February 12, 2015

Live with contentment in what Allah SWT has provided you

حضرت مالک بن دینار رحمہ اللہ سالہا سال گزر گے کہ آپ شیریں،ترش،یا نمکین کوئی چیز نہ کھاتے اورصرف روکھی پھیکی روٹی پر گزران کرتے اور اسی سے تسلی پاتے ایک مرتبہ آپ بیمار ہوگے اور آپکے دل میں گوشت کی خواہش پیدا ہوئی آپ نے صبر کیا جب تقاضاۓ نفس حد سے گزر گیا تو آپ قصاب کی دکان پرگے اور گوشت کا ایک ٹکڑا خریدا اورآستین میں رکھ کرچل دئیے قصاب نے اپنا شاگرد آپ کے تعاقب میں بھیجا تاکہ معلوم کرے کہ آپ گوشت کو کیا کریں گے تھوڑی دیر کے بعد شاگرد نے واپس آکر بیان کیا کہ جب آپ غیر آباد جگہ پر پہنچے تو گوشت کوآستین سے باہر نکالا اور تین بار سونگھا اور گوشت ایک فقیر کو دے دیا.اور کہا کہ اے جسم ضیعف ! میں یہ جو تکلیف تجھ کو دیتا ہوں یہ خیال مت کر کہ کسی دشمنی کی وجہ سے ہے چند روذ صبر کرکہ شاہد محنت ختم ہوجاۓ اورنعمت نصیب ہوکہ جسے ذوال نہ ہوگا¤حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا بچھونا چمڑے کا تھا جس میں بجاۓ روئی کے کھجور کے پتے بھرے تھے.اور کبھی ٹاٹ کا بستر ہوتا جوتا مبارک دو دو تسمے والا ہوتا آپ نے پیٹ بھر روٹی اور گوشت نہیں کھایا.سواۓ کسی صحابی رضی اللہ عنہ کی ضیافت کے. آپ نے اور آپ کے اہل بیت نے دو روز متواتر جو کی روٹی شکم سیر ہوکر نہیں کھائی. کئ کئ روذ تک آپ کے گھر میں آگ نہ جلتی تھی. اور کئ کئ شب چراغ نہ جلتا تھا.آپ کےپاس ایک چادر اور ایک تہبند بہت سے پیوند لگا ہوا تھا اسی میں آپ کی وفات شریف ہوئی اور وہی دونوں کپڑے کفن ہوۓ آپ کے وقت میں چھلنی نہ تھی پھونک لگا کر آٹا صاف کرلیتے پتلی چپاتی کبھی نہیں کھائی دسترخوان آپکا چمڑے کا تھا ایک پیالہ لکڑی کا ذنجیر آہنی سے جکڑا ہوا آپ کا برتن تھا.اس کے علاوہ ایک چاندی کی انگشتری جو دائیں دست مبارک میں پہنتے جس کے نگینہ میں اسم مبارک اسطرح کندہ تھا اللہ رسول محمد. زرہ آپ کے پاس دو تھیں جو فتح مکہ کے دن آپ پہنے ہوۓ تھے عمامہ مبارک سیاہ رنگ کا تھا تلوار مبارک کا قبضہ چاندی کا تھا. میرے عزیزو! بس یہ تھا ہمارے پاک پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا کل ترکہ. کیا آج کا مسلمان اس سے بھی کم اثاثوں کا مالک ہے کہ غربت کا رونا رویا جارھا.یاد رکھنا ایسا رونا غربت کا رونا نہیں بلکہ ناشکری کا رونا ہے اور ناشکری کی لعنت نسل در نسل چلتی ہے. میرے عزیزو! جب پسند کی اشیاء کے وسائل نا ہو تو جو اشیاء موجود ہیں انکو ہی پسند کر لو..

No comments: