Saturday, September 29, 2007

Nackawic Park, NB - نیکا وک پارک ، نیو برنزوک

نیکا وک پارک فریڈرکٹن سے کؤی ایک سو کلومیٹر شمال کی جانب واقع ہے۔ اس پارک کی کچھ خصوصیات ہیں جن میں ایک تو وہ کلہاڑی ہے جو آپ کو اوپر نظر آ رہی ہے۔ جی ہاں یہ لوہے کی کلہاڑی دنیا کی سب سے بڑی کلہآڑی ہونے کا اعزاز رکھتی ہے۔
پارک میں ایک بڑی جھیل ہے جس میں لوگ تیراکی اور کشتی رانی کرتے ہیں۔

اس پارک کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس میں طرح طرح کی پودے اور درخت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے لا کر لگأے گیٔے ہیں ۔ پارک میں کلہاڑی کے سامنے ایک سٹیج ہے جس پر مختلف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ۡقریب ہی ایک سپر مارکیٹ ہے اور ایک آیٔس کریم کی دکان ہے جو گرمیوں میں بہت کاروبار کرتی ہے۔

Friday, September 28, 2007

Fredericton to Grand Falls - فریڈرکٹن سے گرانڈ فالز تک


رمضان شروع ہونے سے قبل میں اپنی فیملی کے ساتھ گرانڈ فالز گیا جو کہ ہمارے شہر سے قریب دو سو بیس کلومیٹر دور ہے ۔ گرانڈ فالز کی آبشار اس صوبے ، یعنی نیو برنزوِک کی سطح سمندر سے سب سے اونچی آبشار ہے۔ اس آبشار میں گرمیوں میں روزانہ نو ملین لیٹر پانی گزرتا ہے جو نیاگرا فالز آبشار کا نو بٹہ دس حصہ ہے۔

یہ آبشار دریأے سینٹ جان پر ہے اور گرانڈ فالز کے مقام پر اس پر ڈیم تعمیر کیا گیا ہے جو شمالی نیو برنزوک کو بجلی فراہم کرتا ہے۔

پانی نے صدیوں میں ان پہاڑوں کو کاٹ کر کیٔی میٹر گہری کھأی سی بنا لی ہے جسے 'گورج' کہتے ہیں ۔ کسی کسی جگہ پر آبشار کے پانی نے دریا کے اندر زمین میں کٔی میٹر گہرے کنویں بھی بنا ڈالے ہیں جو سردیوں میں پانی خشک ہونے پر صاف نظر آتے ہیں۔ اس دریا کے آس پاس پہاڑوں میں کٔی پگڈنڈیاں مل جاتی ہیں جو آبشار کے منہ تک لے جاتی ہیں۔


یہ آبشار کینیڈا کے موہاک لال بھارتیوں کی تاریخ میں بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔ کہا جاتا ہے کہ 'میلوبیانا' نامی ایک لڑکی نے کچھ موہاک جنگجوؐوں کوسفید فام کے خلاف جنگ میں یہ آبشار پار کراتے ہؤے اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا